ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گیا ، پولیس چیف کا اعتراف

September 29, 2015 2:56 pm0 commentsViews: 24

اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے لوٹ مار کی وارداتیں زیادہ ہوتی ہیں، قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں
شہر کی30 سے زائد چورنگیوں پر کیمرے اور اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی، ایڈیشنل آئی جی
عید الاضحی پر تحویل میں لی گئیں کھالیں فلاحی اداروں میں تقسیم کردی ہیں، سیلانی میں تقریب سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی30 سے زائد چورنگیوں پر کیمرے اور اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے جرائم، لوٹ مار زیادہ ہوتی ہے۔ عید الاضحی پر تحویل میں لی گئی کھالیں، فلاحی اداروں میں تقسیم کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلانی ویلفیئر کے آئی ٹی کورس میں کامیاب ہونے والے طلباء میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم اسٹریٹ کرائمز بڑھے ہیں۔ ای سی ایل میں شامل ناموں کے حامل جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام فورسز ملکر کام کر رہی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے طالب علموں میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں، اس موقع پر والدین اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

Tags: