کراچی میں بھتہ خوری پر 3ملزمان کو 5,5 سال قید

September 29, 2015 3:02 pm0 commentsViews: 153

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو5,5 سال قید کی سزا سنا دی۔ پیر کو خصوصی عدالت نمبر2 نے ملزمان طیب، رضوان اور عمران کوجرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ ملزمان کو جیل سے عدالت لا کر پیش کیا گیا تھا۔ نیو کراچی تھانے کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے نیو کراچی کے علاقے کے تاجر سے5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ ملزمان کو نیو کراچی پولیس نے 2014 ء میں گرفتار کیا تھا۔

Tags: