ن لیگ شکست کے خوف سے سپریم کورٹ کے پیچھے چھپ گئی، جہانگیر ترین

September 29, 2015 3:02 pm0 commentsViews: 23

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ سے ن لیگ صدیق بلوچ کے حق میں این اے154 کا فیصلہ آنے کے بعد لودھرا سے ضمنی انتخابات لڑنے والے تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ ضمنی انتخابات میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی کیونکہ ان کا لودھرا سے صفایا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے حق میں ضمنی انتخابات سے قبل آنیوالے فیصلے کو غیر متوقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ کو شکست نظر آنے لگی تو انہوں نے سپریم کورٹ کا سہارا لیا۔ اور ن لیگ نے سپریم کورٹ کے پیچھے چھپ کر پناہ حاصل کی۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے صدیق بلوچ نے کہا کہ جہانگیر ترین دنیا جہاں کا انتہائی جھوٹا آدمی ہے۔ وہ پیسے کی بدولت پر الیکشن لڑنا چاہتا ہے اور آگر اس کو شوق ہے تو میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے مقابلے پر اترے۔

Tags: