لاڑکانہ میں زہریلے اسپرے سے 3بچے جاں بحق

September 29, 2015 3:00 pm0 commentsViews: 29

لاڑکانہ( آئی این پی) نواحٰ علاقے شہداد کوٹ میں گھر میں زہریلی دوا کا اسپرے پھیلنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ کے ایک گھرمیں فصلوں پر چھڑ کی جانے والی کیڑے مار دوا کی بوتلیں موجود تھیں جو نیچے گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گئیں اور ان میں موجود زہریلا اسپرے گھر میں پھیل گیا۔ اسپرے کی زد میں آکر4 سالہ عائشہ، 3 سالہ علیشہ اور ایک سالہ ایان موقع پر ہی دم توٖڑ گئے جبکہ گھر میں موجود بچوں کا والد اور2 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tags: