خطرناک وائرس کے حملے سے ٹماٹر کی فصل تباہ، کروڑوں روپے کا نقصان

September 29, 2015 3:00 pm0 commentsViews: 24

ٹنڈو غلام علی ( نیوز ڈیسک) ضلع بدین کی مختلف تحصیلوں میں ہزاروں ایکڑ پر مشتمل ٹماٹر کی فصل پر خطرناک بیماری ملی بگ، سفید مہلے سمیت مختلف امراض کے زبردست حملے کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے۔ نقلی زرعی دوائوں کا اثر نہ ہونے کی وجہ سے آباد گاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد ایکڑوں پر مشتمل ٹماٹر کی فصل پر خطرناک وائرس نے حملہ کر دیا ہے جس کے باعث اس کے پوردے پہلے ہوجاتے ہیں جبکہ فصل پر زہریلی دوائی بھی اثر نہیں کرتی جس کے باعث آباد گار شدید پریشانی سے دو چار ہیں۔

Tags: