متحدہ کے کارکن نے50 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا

September 29, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 17

ملزم کو جمعہ کو گرفتار کیاگیا، سرجانی ٹائون کا سیکٹر انچارج ہے، بھتہ خوری اور کھالیں چھیننے میں ملوث تھا، رینجرز حکام
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریحان بہاری کو استدعا پر 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن محمد ریحان حسین عرف بہاری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔ عدالت میں رینجرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ رینجرز کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق جمعہ کو گرفتا رکیا گیا ملزم ایم کیو ایم سرجانی ٹائون کا سیکٹر انچارج ہے اور اس نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور قربانی کے جانوروں کی کھالیں چھیننے کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم سرجانی ٹائون میں ٹارگٹ کلرز کی ایک ٹیم چلا رہا تھا جس نے متعدد پولیس افسران اور مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل کا بھی اعتراف کیا، رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم جبراً چندہ جمع کرنے، قربانی کے جانوروں کی کھالیں چھیننے اور زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث رہا ہے۔

Tags: