ڈاکٹر عاصم کو رینجرز اہلکار اسپتال سے لے گئے

September 29, 2015 3:08 pm0 commentsViews: 23

ڈاکٹر عاصم مزید چیک اپ اور اسپتال میں مزید قیام کرنا چاہتے تھے، ذرائع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت بہتر ہونے پر رینجرز اہلکار قومی ادارہ برائے امراض قلب سے اپنے ہمراہ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے دل کے ٹیسٹ کئے گئے۔ جو نارمل آئے تھے۔ لیکن ڈاکٹر عاصم نیورو لوجسٹ اور دیگر امراض کے ماہرین سے بھی اپنا چیک اپ کرانا چاہتے تھے اور اسپتال میں مزید قیام کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپتال انتظامیہ کو رینجرز اہلکاروں کی جانب سے ہائی کورٹ کے احکامات دکھائے گئے۔ جس کے بعد رینجرز اہلکار ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو گزشتہ ہفتے دل کی معمولی تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا اور اس دوران ڈاکٹر عاصم نے عید بھی اسپتال میں گزاری۔

Tags: