عوام کو مفت انٹر نیٹ فراہم کرنا ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ

September 29, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 33

صوبے کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں سیکورٹی سرویلنس سسٹم کا نفاذ کیا جائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں عوام کو مفت انٹر نیٹ ک وائی فائی کی سہولت فراہم کرنا اور بالخصوص سندھ بھر کے تعلیمی اور صحت کے مراکز کی مانیٹرنگ اور امن و امان کیلئے سندھ کے تمام شہروں، دیہاتوں، قصبوں اور گلی کوچوں میں سیکورٹی سرولینس سسٹم کا نفاذ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ دنیا بھر کی مختلف سرمایہ کار کمپنیاں اور ٹیلی سسٹم کمپنیاں صوبے سندھ میں اس طرح کے نظام کو متعارف کرانے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ جلد ان کمپنیوں سے معاہدے کرکے یہاں کے عوام کو ان سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں دبئی کی یاشٹ نامی سیٹلائٹ کمپنی کو صوبے سندھ کے شہروں اور بالخصوص یہاں کے پسماندہ علاقوں اور دیہاتوں تک انٹر نیٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے مواقع فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Tags: