پاکستان چوک کے قریب گودام میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

September 29, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 18

لائنز ایریا میں ریسٹورنٹ کے قریب پلاٹ پر آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر کے دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ کے علاقے پاکستان چوک کے قریب قائم ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے باعث گودام میںموجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ دو رہائشی عمارتوں کے درمیان میں واقع پلاٹ میں لگی تھی اور اس کے نتیجے میں قریب واقع گودام کے سامان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم فائر بریگیڈ نے آگ پر بر وقت قابو پالیا۔ بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا میں ریسٹورنٹ کے قریب پلاٹ پر آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

Tags: