انور حسین صدیقی سے اظہار تعزیت

September 29, 2015 3:14 pm0 commentsViews: 57

کراچی( پ ر) معروف سماجی رہنما ممبر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی انور حسین صدیقی کے بڑے بھائی جمال صدیقی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے بیوہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم شاہین ایئر لائنز میں ملازم تھے۔ انور صدیقی سے پوسٹ گریجویٹ کے انور علی جعفری، پاک چائنا سٹیزن ایسوسی ایشن کے انور جبیں قریشی، ادریس غازی، سوشل ویلفیئر آفیسرز ایسوسی ایشن کے انور عالم، پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کی سفینہ جاوید، شاہ پور چاکر ایسوسی ایشن کے الطاف مجاہد فرزندان پاکستان کے سینئر نائب صدر قاری محمد ادریس خان، پاکستان کوئز سوسائٹی کے حافظ نسیم الدین،، کامن ویلتھ آرگنائزیشن کے شاہد محی الدین اور آرٹس کونسل کراچی کے جنرل سیکریٹری احمد شاہ نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔