مدرسے پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گواہ نے شناخت کرلیا

September 29, 2015 3:17 pm0 commentsViews: 26

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت میں مدرسہ احسن العلوم فائرنگ کیس میں ایم کیوایم کے کارکن شاہد عرف مارگلہ کو گواہ نے شناخت کرلیا‘ شاہد عرف مارگلہ کو سخت حفاظتی انتظامات میں شناخت پریڈ کیلئے پیش کیا گیا‘ جہاں گواہ نے عدالت میں ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ2012 ء کو گلشن اقبال میں عصر کی نماز کے بعد چائے کے ہوٹل پرفائرنگ ہوئی جس میں وہ بھی 2 گولیاں لگنے سے زخمی ہوا تھا اور ہوٹل پر بیٹھے ہوئے کئی طلباء جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔

Tags: