عید الاضحی کے چوتھے روز سندھ سیکریٹریٹ میں چھٹی کا سماں

September 29, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 25

سرکاری ملازمین 3 چھٹیاں گزارنے کے باوجود ڈیوٹی سے غیر حاضر، عوام کو مشکلات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عید الاضحی کی وجہ سے 4 چھٹیوں کے باوجود پیر کو سندھ سیکریٹریٹ سمیت دیگر بیشتر سرکاری دفاتر میں چھٹی کا سماںتھا‘ سندھ سیکریٹریٹ کے چاروں بلاکس‘ تغلق ہائوس‘ نیو سندھ سیکریٹریٹ‘ کے ڈی اے بلاکس اور بیرکس میں قائم محکمہ داخلہ‘ تعلیم‘ ایکسائز ورکس اینڈ سروسز‘ بلدیات‘ صحت‘ خوراک‘ لیبر سمیت دیگر محکموں کے اکثر ملازمین غیر حاضر تھے اور جو ملازمین دفاتر آئے تھے وہ بھی عید ملنے میں مصروف نظر آئے اور جلدی گھروں کو چلے گئے‘ واضح رہے کہ عید الفطر کی سرکاری چھٹیوں کے فوری بعد بھی ایسی صورتحال نظرآئی تھی ‘جس پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کرکے ناراضگی کااظہار کیا تھا‘ انہوں نے چیف سیکریٹری کو غیر حاضرملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی‘ لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے پر صورتحال عید الاضحی کے بعد بھی ویسی ہی نظر آئی۔

Tags: