پیپلز پارٹی کو پنجاب میں منظم کرینگے، منظور حسین وسان

September 29, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 22

بلدیاتی انتخابات کے پہلے فیز میں مخالفین کو پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے ہی میںمخالفین کو پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ ہوجائیگا‘ ہمیں پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرناہے‘ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پنجاب کے عوام کیلئے پیار محبت اور ترقی کا پیغام پہنچائیں گے‘ اور پیپلز پارٹی پنجاب کے ناراض اراکین کو منائے گی‘ ان کی تمام جائز شکایات کو دور کریں گے اور پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے سینئر کارکنوں کو واپس لا کر اہم عہدوں پر ذمہ داریاں دیں گے تاکہ وہ پیپلز پارٹی جس کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی اس کا احیاء کیا جائے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ منظور وسان نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ پیپلز پارٹی پر اتار چڑھائو آتے رہے ہیں لیکن جس طرح دیر اور سوات میں پیپلز پارٹی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح پورے ملک میں کامیابی حاصل کریگی‘ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں اور بلدیاتی انتخابات کیلئے تنظیم کو مضبوط بنائیں اور قیادت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

Tags: