سندھ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد نہیں کیا جائیگا‘ لیگی ذرائع

September 29, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 24

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک مسلم لیگ (ن) نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے تحت بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد نہیں کیا جائیگا اور ان دونوں جماعتوں کے سیاسی حملوں کا عوامی رابطہ مہم کے دوران بھرپور انداز میں جواب دیا جائیگا‘ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملک کے سیاسی حالات‘ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی حکمران لیگ پر تنقید اور سندھ و پنجاب میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس پالیسی پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے سوا دیگر ضلعی وسطح پر بلدیاتی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائیگی اور اس کا اختیار صوبائی قیادت کو دے دیا گیا ہے۔

Tags: