فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی پر قبضے کیلئے تصادم 6 افراد زخمی

September 29, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 29

مشتعل ملازمین نے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا‘ سابق ڈائریکٹر شاہنواز موقع سے فرار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی پر قبضے کی جنگ تصادم کی صورت اختیار کرگئی‘ سابق ڈائریکٹر شاہنواز کے سیکورٹی گارڈز اور ملازمین کے مابین جھڑپ میں 6 افراد زخمی ہوگئے ‘ جس کے بعد فشری کی مارکیٹ اور دفاتر بند کردیئے گئے جبکہ مبینہ2 گروہوں مین تاحال کشیدگی برقرار ہے‘ جس کے سبب آئندہ دنوں حالات میں مزید حالات خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے‘ تفصیلات کے مطابق فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے سابق ڈائریکٹر شاہنواز اور ادارے کے ملامزین میں تصادم کے نتیجے میں شاہنوا کے3سیکورٹی گارڈز اور ادارے کے3 ملازمین زخمی ہوگئے‘ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف سی ایس کے ڈائریکٹر خان میر نیازی سے قریبی تعلق رکھنے والے سابق ڈائریکٹر شاہنواز نے پیر کو 6 مسلح گارڈ کے ساتھ اسسٹنٹ منیجر ایڈمن عبدالمتین کے کمرے میں جا کر 4 معطل ملازمین کی بحالی اور 6 ملازمین کی برطرف کا حکم دیا جس پر عبدالمتین نے یہ کہہ کر حکم ماننے سے انکار کردیا کہ وہ کس حیثیت میں حکم دے رہے ہیں؟ جس پر شاہنوا کے گارڈ نے عبدالمتین کو زدوکوب کیا اور بعد ازاں بچانے کیلئے آنیوالے انور عمری اور سعید بلوچ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا‘ اطلاع ملتے ہی ملازمین مشتعل ہوگئے اور گارڈز سے اسلحہ چھین کر پٹائی کردی جس میں3 گارڈ زخمی ہوگئے‘ شاہنواز ملازمین کے تیور دیکھ کر فرار ہوگیا‘ مشتعل ملازمین نے فشری کی مارکیٹ اور ایف سی ایس کے دفاتر کو بند کردیا۔

Tags: