پنجاب میں ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

September 29, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 33

الیکشن کمیشن نے پرامن انتخابات کیلئے فوجی اور رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کا حکم دیدیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمیشن‘ آر اوز اور ڈی آر اوز کی درخواست پر کیا گیا ہے‘ جبکہ فوج کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ و دفاع کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں‘ خط میں سیکریٹری داخلہ سے کہا گیا ہے کہ وہ این اے 154‘ 144‘122 اور پی پی147 میں ضمنی انتخابات کو شفاف اورپر امن بنانے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ مذکورہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات 11اکتوبر کو ہوں گے‘ جبکہ پی پی16 اکٹ میں ضمنی الیکشن 6 اکتوبرکو ہوگا۔

Tags: