دبئی میں منشیات اور شراب نوشی پر پابندی کا فیصلہ

September 29, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 57

حاکم شیخ محمد بن راشد المکثوم نے مملکت کی حدود میں فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد اعلان متوقع
ڈانس کلبز، سیکس پارٹیز پر بھی پابندی ہوگی، فحاشی میں ملوث خواتین کو بھی ملک بدر کیا جائیگا
دبئی( نیٹ نیوز) خلیجی ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فوری طور پر مملکت کی حدود میں منشیات اور شراب پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے اپنے جواںسال بیٹے راشد بن محمد کی ناگہانی موت کے تناظر میں کیا ہے‘ یاد رہے شیخ راشد گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے‘ میڈیا کو جاری کی گئی سرکاری تفصیلات کے مطابق ان کے انتقال کا سبب دل کا دورہ بتایا گیا تھا‘ تاہم عالمی میڈیا کے مطابق نوجوان شہزادے کے موت منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کے باعث ہوئی‘ ذرائع نے یہ بھی بتایا حکام دبئی نے شراب‘ منشیات‘ ڈانس کلبز اور سیکس پارٹیز پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ نیز دبئی میں عیاشی کے مراکز بھی ختم کئے جائیں گے اور مہمانوں کا دل لبھانے والی خواتین کو بھی ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے‘ خیال رہے اس بات کا اعلان چند یوم تک کردیاجائیگا۔

Tags: