ٹارگٹڈ آپریشن ٹارگٹ کلرز سمیت 17 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد ۔ مختلف جرائم و واقعات میں مزید گرفتاریاں

September 29, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 27

ڈیفنس میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا‘ ماڑی پور میں 3 ملزمان سے پستول اور رپیٹرز برآمد
کورنگی میں قتل سمیت کئی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان پکڑے گئے‘ شاہ فیصل میں ایک ملزم گرفتار‘ موٹر سائیکل برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں ایک شہری جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ سمندر میں دو روز قبل ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی۔شہر کے دومقامات سے دوافراد کی لاشیںملی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے ڈیفنس ویو کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 17سالہ محمد طلحہ ولدفیصل جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ، متوفی کی لاش کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ‘پولیس کے مطابق متوفی بلوچ کالونی کا رہائشی تھا ۔ ماڑی پورکے علاقے سینڈز پٹ ساحل سمندر سے نوجوان کی لاش ملی ، جس کی شناخت 21سالہ عقیل ولد افسر کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی عید کے دوسرے روز اپنے رشتے داروں کے ہمراہ پکنک منانے آیا تھا اس دوران چار لوگ نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن میں سے دو کو بر وقت کارروائی کرتے ہوئے زندہ بچالیا گیا تھا جبکہ متوفی کے خالوعاصم کی لاش عید کے تیسرے روز برآمد ہوئی تھی اور عقیل کی لاش پیر کو برآمد ہوئی ، متوفی محمد علی سوسائٹی کا رہنے والا تھا۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش کی اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتا ل منتقل کیا ۔پیر آباد کے علاقے بنارس پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا ،پولیس کے مطابق ایم ایل او ز کا کہنا تھا کہ دونوں متوفی افراد نشے کے عادی شخص تھے جو نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوئے،پولیس نے دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی۔جیکسن کے علاقے نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریفک حادثے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار پولیس افسر اے ایس آئی 38سالہ محمد حبیب زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا ، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بلدیہ نمبر تین میں ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 28سالہ آصف زخمی ہوگیا۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل کے قریب ٹریفک حادثے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شاہجہاں اور محبوب زخمی ہوگئے۔

پولیس کے شہر میں چھاپے‘ ملزمان
گرفتار‘ اسلحہ اور منشیات برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پرچھاپے اور مقابلے کے بعد71ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے62چھاپہ مار کارروائی اور مقابلوں کے بعد 71ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں دہشتگردگی ایکٹ، منشیات ایکٹ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے 8 پستول ،2590گرام چرس اور4شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

نیو کراچی میں منشیات فروش گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)نیوکراچی پولیس نے صباء سینما کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش کرنے والے والے ملزم ذیشان وکی کو گرفتار کرکے چرس کی راڈیں اور رقوم برآمد کرلی ۔

سانحہ صفورا کا سہولت کار گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا میں ملوث سہولت کار یوسف خالد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث ملزم سعاد عزیز نے جے آئی ٹی میں ملزم کو نام لیا تھا جس کو حراست میں لیا گیا ،ذرائع کے مطابق یوسف خالد ایک نجی لائن کمپنی کا ملازم ہے ۔

سابقہ اہلیہ اور بچوں سمیت 5
افراد کو زخمی کرنے والا گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر )شاہ فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے سابقہ اہلیہ اور بچوں سمیت 5افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق 21ستمبر کے روز شاہ فیصل کالونی نمبر3 میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالواحد ولد سعید کو شاہ فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے شاہ فیصل کالونی کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی جھگڑے کے دوران شاہ فیصل کالونی نمبر3بسم اللہ کالونی میں قائم گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سابقہ اہلیہ عروج بی بی اسکی بہن26سالہ بشرا اعجاز ،6سالہ سمعیہ ،8سالہ ماہ نور اور 11سالہ ایمان کو زخمی کردیا تھا اورموقع سے فرار ہوگیاتھا،تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

آج صبح لیاقت آباد میں سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی، 4 مشتبہ افراد گرفتار
پولیس نے سی ایریا قبرستان کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا، خارجی و داخلی راستے بند
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے لیاقت آباد میں سرچ آپریشن‘4 مشتبہ افراد زیر حراست‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آبد کے علاقے سی ایریا قبرستان کے اطراف کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگاکر سیل کردیا اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یا اندر جانے کی اجازت نہیں تھی‘ پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا‘ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کے قبضے سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کرائم میں ملوث ہیں‘ زیر حراست افراد محنت کش ہیں۔

لیاری میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، بابا لاڈلہ کے کمانڈر سمیت6 افراد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
گرفتار ملزمان میں کمانڈر شوکت اور اس کا بھائی آغا ایوب بھی شامل ہیں، نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ سے چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، پوچھ گچھ کی جارہی ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز انٹیلی جنس نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین اور دبئی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے کمانڈر آغا شوکت اسکے بھائی آغا ایوب سمیت 6افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا جبکہ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،تاہم رینجرز ترجمان سے رابطہ کیا گیا رابطہ نہیں ہوسکا ۔محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان شکیل حسین ،طارق عزیز ،عبدالغفور اور محمد جمعہ خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا ۔

Tags: