ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1070 ڈرائیورز گرفتار

September 29, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 20

ان فٹ 25637 گاڑیوں کے چالان، ٹریفک پولیس نے 3211 گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کراچی نے رواں ماہ کے دوران قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر 1070 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے3211گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ستمبر کے25 روز کے دوران ٹریفک پولیس نے کراچی رولز کے خلاف ورزی کرنے پر316 چنگچی رکشوں کے چالان کئے جبکہ278ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ سی این جی رکشے میںایکسٹرا سیٹس لگانے پر 3204چالان کئے گئے اور792ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ ٹریفک پولیس نے ان فٹ اور خراب کنڈیشن والی گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر 25637 گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 3211گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

Tags: