فیس بک ایک بار پھر کریش کرگئی ایک گھنٹے بعد سروس معمول پرآگئی

September 29, 2015 3:40 pm0 commentsViews: 22

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پاکستان بھر میں ایک بار پھر کریش کرگئی‘ جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ فیس بک پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 12بج کر نو منٹ پر کریش کرگئی اور ویب سائٹ پر ایرر کا پیغام ظاہر ہونے لگا‘ بعد ازاں تقریباً ایک گھنٹے بعد ویب سائٹ کی سروس معمول پر آگئی‘ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ ویب سائٹ کریش کرگئی تھی اور صارفین کی رسائی مکمل طور پر ختم ہوگئی تھی‘ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Tags: