کرینہ کپور پاکستانی فلم میں کام کرینگی

September 29, 2015 3:41 pm0 commentsViews: 28

شعیب منصور اپنی نئی فلم میں کرینہ کو کاسٹ کریں گے
ہدایت کار بھارتی اداکارہ کو سائن کرنے ممبئی پہنچ گئے
کراچی( نیٹ نیوز) بھارت اداکارہ کرینہ کپور پاکستانی فلم میںکام کریں گی‘ٹی وی فلم کے نامور پروڈیوسر و ہدایت کار شعیب منصور نئی پاکستانی فلم میں اہم رول کیلئے معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو سائن کرنے ممبئی پہنچ گئے‘ شعیب منصور کی فلموں کی بالی ووڈ کے سینما گھروں میں کامیاب نمائش ہوچکی ہے جس کو دیکھ کر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور ان کے کام سے متاثر ہوگئی تھیں اور ساتھ فلم کرنے کی خواہش کااظہار کیا تھا‘ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب منصور کرینہ کپور کو سائن کرنے کی خبر کی تشہیر کے حق میں نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب کرینہ کپور نے شعیب منصور کی آفر پر بھارتی میڈیا سے کہا ہے کہ ان کی فلم میں واقعی کام کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ وہ اپنی فلم میںمتاثرکن موضوع کا انتخاب کرتے ہیں۔ مذکورہ فلم ( جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا) پاکستانی فنکاروں کو بھی شامل کیا جائیگا جسے خفیہ رکھا جارہا ہے۔

Tags: