ڈاکٹروں کی غفلت سے خالد سلیم موٹا کی دوسری آنکھ بھی خراب ہوگئی

September 29, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 37

شوگر اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا اداکار کے پائوں کی انگلیاں بھی کاٹی جاچکی ہیں
کراچی( کلچرل ڈیسک) فلموں کے معروف اداکار خالد سلیم موٹا کی ایک آنکھ ضائع ہونے کے بعد دوسری بھی خراب ہوگئی‘ اداکار آپریشن کرانے سے خوفزدہ ہوگئے ‘بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ان کی ایک آنکھ میں موتیا اتر آیا تھا جس کے باعث کراچی کے ایک اسپتال میں ان کا آپریشن کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی غفلت سے ان کی آنکھ ضائع ہوگئی تاہم اب وہ اپنی دوسری آنکھ کا آپریشن کرانے کے لئے شدید پریشانی کا شکار ہیں‘ خالد سلیم موٹا نے بتایا کہ ان کی دوسری آنکھ میں کچھ دنوں سے تکلیف ہے‘ چیک اپ کرانے پر ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے تاہم میری کوشش ہے کہ میں سوچ سمجھ کر کسی قابل ڈاکٹر سے رجوع کروں‘ یاد رہے کہ وہ ایک عرصہ سے شوگر‘ بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کے پائوں کی انگلیاں بھی کاٹی جاچکی ہیں۔

Tags: