سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی، ڈریم ویلی کے تمام پراجیکٹ بند

September 29, 2015 3:45 pm0 commentsViews: 35

بلڈر کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے ہر قسم کے تعمیراتی کاموں اور خرید و فروخت پر پابندی لگا دی
کراچی (پ ر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گڈاپ ٹائون میں ڈریم ویلی سلسلے کے 3 پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس ڈریم ویلی، ڈریم ویلی (وی آئی پی بلاک)، ڈریم ویلی ایکسٹینشن واقع دیہہ اللہ پائی، ٹاپو سونگل گڈاپ کے متعلقہ بلڈرز میسرز ’’چائل بلڈرز اینڈ ڈیولپرز‘‘ کے بلڈر لائسنس (DL-2612) کو منسوخ کرتے ہوئے ہر قسم کی تعمیراتی کاموں اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے، واضح رہے کہ قبل ازیں مذکورہ پروجیکٹس کی این او سی برائے تشہیر و فروخت کو منسوخ کئے جانے کے بعد تینوں پروجیکٹس میں پہلے ہی خرید و فروخت اور بکنگ وغیرہ اور ہر قسم کی تشہیری مہم پر پابندی عائد کی جاچکی ہے اس سلسلے میں عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ مذکورہ کسی بھی پروجیکٹ میں لین دین یا سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔

Tags: