شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پھر عروج پر پہنچ گئی

September 29, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 19

روشنیاں ماند اندھیروں کا راج، گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں میں سخت اشتعال پھیل گیا
کراچی (سٹی رپورٹر)شہر قائد میں اندھیرے کا راج ،شہر کی روشنیاں ماند پڑ گئیں ،کراچی میںکے الیکٹرک کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ گیا، شہر میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں میں سخت اشتعال، شکایتی مراکز شکایت درج کرنے تک محدود، بجلی کی آنکھ مچولی سے الیکٹرونکس آلات بھی بری طرح متاثر، اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث شہریوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے، عید الاضحی کے موقع پر بھی کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز بھی شہر کے متعدد علاقے جس میں بالخصوص فیڈرل بی ایریا بلاک 15، بلاک 9، گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی مسلم ٹائون، شاہ فیصل، ملیر سعود آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی رہی جس کے باعث شہری سخت اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Tags: