گورنر سندھ کی بھابھی کو دھمکیاں، رئوف صدیقی کیخلاف درخواست

September 29, 2015 3:46 pm0 commentsViews: 34

ہمیں بھتہ خوروں کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے، ڈی آئی جی سے اپیل
نذیر حسین یونیورسٹی اور افضا الطاف فلائی اوور کیلئے سولر سسٹم نصب کیا تھا، رقم کا تقاضہ کرنے پر دھمکیاں ملیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کے اہلخانہ بھی بھتہ خوروںکی دھمکیوں سے محفوظ نہیں رہے‘ ڈاکٹر عشرت العباد کی بھابھی نے دھمکیاں دینے پر پولیس کو رئوف صدیقی کیخلاف درخواست دیدی‘ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کی اہلیہ ڈاکٹر شہلاعامر نے ڈی آئی جی غربی فیروز شاہ کو ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بھتہ خوروں کی جانب سے جان کا خطرہ ہے‘ ڈی ایس پی زاہد حسین نے بتایا کہ شہلا عامرنے درخواست میں کہا ہے کہ ہم نے سلولر کمپنی لگائی تھی‘رئوف صدیقی نے دسمبر 2011 ء کو ہماری کمپنی سے رابطہ کیا اور ہمیںنذیر حسین یونیوسٹی کیلئے سولر آئوٹ ڈور لائٹس اور افضا الطاف فلائی اوور کیلئے سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے علاوہ اپنے گھر میں ہوم بیسڈ جنریشن سسٹم لگانے کے منصوبے دیئے جب ہم نے یہ منصوبے مکمل کرلئے تو ہمیں اس کی ادائیگی نہیں کی گئی‘ اب رقوم طلب کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Tags: