خدمت خلق فائونڈیشن18 فیصد سے بھی کم کھالیں جمع کر سکی

September 29, 2015 3:46 pm0 commentsViews: 40

ایم کیو ایم اور اس کے فلاحی ادارے پر پابندیوں اور اس کی مانیٹرنگ سے کام متاثر ہو رہا ہے
کھالیں ضبط کرنے سے متعلق عدالت کو درخواست دی ہے، احتجاج پر بھی غور کررہے ہیں، فاروق ستار
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے اس سال عید الاضحی پر قربانی کی کھالیں اٹھارہ فیصد سے بھی کم جمع کی جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور اس کے فلاحی ادارے کا کام انتہائی متاثر ہورہا ہے‘ ہر سال لاکھوں کھالیںجمع کرنے اور اس سے حاصل ہونیوالے کروڑوں روپے سے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے معاملات چلا کرتے تھے اس سال قربانی کی کھالیں بہت کم جمع ہونے کے باعث ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کے معاملات کو چلانا مشکل ہوجائیگا۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی سے کھالیںجمع کرنے کا ضابطہ اخلاق طے کیا تھا اور ہم نے اس سے متعلق طریقہ کار پر من و عن عمل بھی کیا لیکن عمارتوں میں جا کر منع کیا گیا کہ کے کے ایف کو کھالیں نہ دی جائیں‘ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی‘ فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے کھالیں ضبط کرنے سے متعلق شکایات عدالت کو بھی دی ہیں‘ ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاجی کال پر غور بھی کررہے ہیں۔

Tags: