داڑھی جلد کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف

September 29, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 35

داڑھی رکھنے والے مرد زیادہ پر کشش اور صحت مند ہوتے ہیں
چہرے پر بال ہونا مردوں کی شخصیت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے
سڈنی( نیوز ڈیسک) سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ داڑھی جلد کے کینسر سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور مردوں کی شخصیت کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے‘ داڑھی رکھنے والے مرد زیادہ پرکشش‘ چوکس اور صحت مند ہوتے ہیں‘ یونیورسٹی آف سدرن کوئنز لینڈ کی تحقیق کے مطابق چہرے پر بال 90سے95 فیصد الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مرد جلد کے کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘ داڑھی پولن اور گرد سے بھی انسانی چہرے کو محفوظ رکھتی ہے جس کی وجہ سے دمے اور دیگر مہلک بیماریاں انسان کے قریب نہیں آتی ہیں‘ داڑھی انسانی جلد میں نمی کو برقرار رکھتی ہے جس کی وجہ سے ہوا لگنے کے باوجود جلد میں خشکی نہیں رہتی ہے اور انسان کا چہرہ پورا دن ترو تازہ رہتا ہے‘ چہرے پر بال ہونا مردوں کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے‘ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چہرے پر داڑھی مردوں کی شخصیت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔

Tags: