T20 آج پاکستان اور زمبابوے میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا

September 29, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 42

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام4 بجے شروع ہوگا، پاکستان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت چکا ہے
دونوں ٹیموں میں پہلا ون ڈے میچ یکم اکتوبر، دوسرا3 اکتوبر اور تیسرا5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
ہرارے( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج منگل کو کھیلا جائیگا‘ اس سے قبل کھیلے جانیوالے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 13 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں ایک صفر سے برتری اپنے نام کی تھی‘ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹوئنٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام4 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔ دو ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچزپر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ یکم اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کے تینوں ایک روزہ میچ دن12بجکر30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

Tags: