عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت ضرور کروں گی، ایان علی

September 29, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 33

میڈیا دیکھ رہا ہے میرے ساتھ کس قدر زیادتی ہوئی ہے، چار ماہ سے عدالت کے چکر کاٹ رہی ہوں
منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے حج کی چھٹی کے باعث مقدمے کی سماعت8 اکتوبر تک ملتوی
راولپنڈی( یو پی پی) ماڈل ایان علی پرکرنسی اسمگلنگ کیس میں بارہویں مرتبہ بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی‘ فاضل جج کے رخصت پر جانے کے باعث کیس کی کارروائی8 اکتوبر تک موخر کردی گئی‘ پیر کو کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے روبرو ماڈل ایان علی کیخلاف دائر کرنسی اسمگلنگ کیس کی کارروائی ہونا تھی جو فاضل جج کے رخصت پر جانے کے باعث نہ ہوسکی جس پر بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج صابر سلطان نے کیس کی کارروائی8 اکتوبر تک موخر کردی‘ ایان علی اپنے وکیل اور گارڈز کے حفاظتی حصار میں عدالت میں پیش ہوئیں‘ ایان علی نے کیس کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے‘ اس لئے فی الوقت کسی طرح کے بیان دینے سے قاصر ہوں لیکن عدالت میں اپنی بے گناہی ضرورت ثابت کروں گی‘ کیوں کہ میں بے گناہ ہوں‘ بولنا شروع کیا تو کئی دن لگ جائیں گے‘ میڈیا دیکھ رہا ہے میرے ساتھ کس قدر زیادتی ہوئی‘4 ماہ عدالت میں رہنے کے باوجود سماعت پر عدالت میں پیش ہورہی ہوں ‘پہلی مرتبہ عدالتوں میں آنا پڑارہا ہے‘ میڈیا میرا ساتھ دے۔

Tags: