سیاستدانوں کو ’’ان کا‘‘ خوف ستاتا رہتا ہے ‘ بی بی سی

September 29, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 32

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) دیکھا جائے تو پاکستان پر اب بھی فوج کا ہی کنٹرول ہے؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بعض اسے فوج کی پس منظر سے حکمرانی کہتے ہیں جبکہ دوسرے اسے جرنیلون اور سیاستدا نوں کے درمیان قوم کے مفاد میں مل جل کر کام کرنے کا نام دیتے ہیں لیکن کسی بھی نظر سے آپ اسے دیکھیں ‘اس بات سے انکار نہیں کرسکتے فوج کی سیاسی قوت بڑھتی جارہی ہے‘ بعض افراد فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ابھرتی شخصیت کے حوالے سے بھی خوفزدہ ہیں‘ بھاری مینڈیٹ کے باوجود وزیراعظم نواز شریف اپنی بعض پالیسیوں کو نافذ نہیں کرپارہے ہیں‘ سیاستدانوں کو یہ خوف ستاتا رہتا ہے کہاگر فوج کے ساتھ اختلافات رونما ہوئے تو پھر سے تختہ پلٹنے کی نوبت آسکتی ہے۔

Tags: