آج صبح لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ہلاک

September 30, 2015 10:40 pm0 commentsViews: 26

لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب مسلح دہشت گردوں نے رکشہ پر اندھادھند گولیاں برسادیں
مقتول اپنے گھر سے رکشہ لے کر نکلا ہی تھا کہ دہشت گردوں کا نشانہ بن گیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے
پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے پانچ خول برآمد کرلئے‘ مقتول کو تین گولیاں لگی ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے لیاقت آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گرد وں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر 2جھنڈا چوک کے قریب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور اور ابراہیم علی ولد علی اکبر کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مذکورہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطہ کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ جاوید سکندر کے مطابق مقتول اور رکشہ ڈرائیور اور لیاقت آباد نمبر2جھنڈا چوک کے قریب کا رہائشی تھا اور مقتول واقعے کے وقت گھر سے رکشہ لے کر نکل رہا تھا کہ نا معلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ با خبر ذرائع نے بتایا کہ مقتول کے بیٹے کو بھی ایک سال قبل سپر مارکیٹ کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول بر آمد کر لئے اور فارنسک لیب بھیج دئیے۔ پولیس کا کہنا ہے ہے مقتول کے جسم پر3گولیاں لگی ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Tags: