یکم اکتوبر سے پٹرول10 پیسے اور ڈیزل2روپے مزید سستا ہوگا

September 30, 2015 10:40 pm0 commentsViews: 32

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل میں2,2 روپے فی لیٹر کے اضافے کا امکان ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار، حتمی فیصلہ آج ہوگا، وزارت خزانہ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل2روپے لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی ہے‘ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر میں قیمت 10پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے سستا کرنے کی جبکہ ایچ او بی‘ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں2.2روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے‘ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ قیمتوں میں کمی اور اضافے سے اوگرا کی سفارش سے متعلق حتمی فیصلہ آج بدھ کو کریں کہ سمری کو مسترد کرنا ہے یا منظور کرنا ہے‘ معاشی ماہرین نے10 پیسے فی لیٹر کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیا ہے۔

Tags: