کراچی میں امن لوٹ آئے تو معاشی انقلاب آسکتا ہے برطانوی وزیر

September 30, 2015 10:40 pm0 commentsViews: 20

پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پچھلے سالوں کی نسبت کافی بہتر ہے کراچی آپریشن کی وجہ سے شہر میں امن واپس لوٹ رہا ہے
کراچی ایشیاء کا گیٹ وے ہے امن قائم ہو جائے تو برطانیہ یہاں کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا
کراچی( نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر ٹوبیاس ایل ووڈ نے کراچی آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن درست سمت میں جارہا ہے‘ کراچی میں امن لوٹ آئے تو معاشی انقلاب آسکتا ہے جس سے پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہوگی‘ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی ایشیاء کا گیٹ وے ہے اور مشرقی وسطیٰ کا تجارتی مرکز ہے‘ اس شہر کا مستقبل شاندار ہے‘ اگر امن قائم ہوجائے تو برطانیہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری کریگا‘ برطانیہ کراچی کی ترقی ‘توسیع اور انفراسٹراکچر کی تعمیر میں کردار ادا کریگا‘ برطانوی وزیرنے مزید کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پچھلے سال کی نسبت کافی بہتر ہوئی ہے اور کراچی میں جاری آپریشن کی وجہ سے شہر میں امن واپس لوٹ رہا ہے اور کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مکمل امن قائم ہونے کے بعد برطانیہ سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے اور ہم ترقیاتی منصوبوں میں بھی تعاون کے خواہاں ہیں۔

Tags: