گورنر سندھ سے صوبائی وزیر داخلہ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

September 30, 2015 10:46 pm0 commentsViews: 34

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے منگل کو گورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کے قیام، سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے اچھے نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔

Tags: