تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں سے اربوں ڈالر نکال لئے گئے

September 30, 2015 10:46 pm0 commentsViews: 34

ریاض( این این آئی) سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد مالیاتی خسارے پر قابوپانے کیلئے بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں سے اربوں ڈالر واپس نکال لئے۔ جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پر بد ترین منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات ہیں۔ امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو مالیاتی خسارے کے باوجود یمن جنگ پر بے تحاشا اخراجات کرنا پڑ رہے ہیں۔ جس کا اثر سعودی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔ سعودی سینٹرل بینک نے بھی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی روکنے کیلئے پائونڈز کے اجراء پر توجہ دینا شروع کر دی۔

Tags: