سعدیہ امام نے موٹا پے سے نجات کیلئے اداکارہ ثناء سے رابطہ کرلیا
لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ سعدیہ امام فٹنس ٹپس لینے کیلئے اداکارہ ثناء کے رابطے میں، اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے کے ہزار جتن کرنے کے بعد سعدیہ امام نے فلمسٹار ثناء سے فٹ رہنے کیلئے مشورہ طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اداکارہ ثناء سے رابطہ کرکے ان کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا۔ اس پر فلمسٹار ثناء نے سعدیہ امام کو اسمارٹ بننے کیلئے مختلف ٹپس اور ایکسر سائز کے ساتھ سادہ خوراک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔