جلد بڑی قربانی ہونے والی ہے، ذوالفقار مرزا

October 1, 2015 3:21 pm0 commentsViews: 28

آج کل پیپلزپارٹی کے اجلاس دبئی میں ہورہے ہیں
بینظیر کے دور میں کبھی پارٹی اجلاس دبئی میں نہیں ہوا
سندھ حکومت کو جلد دھکے دے کر نکال دیاجائے گا
ایان علی سے پکڑی جانے والی رقم آصف زرداری کی تھی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے دور میں کبھی پارٹی اجلاس دبئی میں نہیں ہوا۔ جلد بڑی قربانی ہونے والی ہے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ان دنوں پیپلز پارٹی کے اجلاس دبئی میں ہو رہے ہیں، لیکن بینظیر بھٹو نے کبھی پارٹی اجلاس دبئی میں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومتانہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے سنجیدہ نہیں۔ سندھ حکومت کے حوالے سے ذوالفقار مرزا کا دعویٰ تھا کہ اسے جلد دھکے دے کر نکال دیا جائے گا۔ عید پر سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات پر انہوں نے کہا کہ اس سال رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کو کھال جمع نہیں کرنے دیں۔ خیال رہے کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی اور آصف زرداری پر تنقید کے بعد دہشت گردی کے کئی مقدمات قائم کئے گئے۔ پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما نے سابق صدر آصف زرداری اور دیگر رہنمائوں پر متعدد الزامات لگائے اور کہا کہ آصف زرداری نے15 معصوم لوگوں کا قتل کیا ایان علی کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ بلاول ہائوس لایا اور لے جایا جاتا تھا۔ ان کے ذریعے بیرون ملک جانے والی رقم آصف زرداری کی تھی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے کرپشن کے قصے سن کر بلاول شدید ذہنی صدمے سے دو چار ہیں۔

Tags: