پاکستان دشمنی کی انتہا بھارتی بریگیڈیئر نے جی ایچ کیو پر حملے کی دھمکی دیدی

October 1, 2015 3:21 pm0 commentsViews: 30

دہلی بھی اسلام آباد سے ایسا ہی نمٹنا چاہتا ہے جیسے اسامہ کیلئے امریکہ نے ایبٹ آباد میں آپریشن کیا تھا‘ بریگیڈیئر ایس چیمہ
پاکستان نے کسی تنازع کا آغاز کیا تو بھارتی فوج کئی طریقوں سے تنازعات پیدا کردے گی‘ پاکستان کے خلاف جارحانہ ارادے رکھتے ہیں‘ سری نگرمیں کانفرنس سے خطاب
کراچی( نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کی پاکستان دشمنی اور ان کے ناپاک ارادے ایک بار پھر سامنے آگئے‘ پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر راولپنڈی پر حملے کے ارادے کرنے لگے‘ سری نگر کے ایک موخر اخبار کے مطابق بارہمولا میں بھارتی فوج کے19 ویں انفٹنری ڈویژن کے بریگیڈیئر جے ایس چیمہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کا ایک آپشن ہے‘انہوں نے یہ بات سری نگر میں 15 کور ہیڈ کوارٹرز میں فوج کی طرف سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ کیا ہم دوسرے 26 نومبر کیلئے انتظار کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ دہلی کو بھی اسلام آباد کے ساتھ ویسا ہی نمٹنا چاہئے جیسا اسامہ کیلئے امریکہ نے ایبٹ آباد میں آپریشن کیا۔ بھارتی فوج پہلے ہی ایک دوسرے ملک میانمار میں جاکر اس طرح کی کارروائی کرچکی ہے‘19ویں انفٹنری ڈویژن کے میجرجنرل راج شکلا نے اپنی تقریر میں کہا کہ نئی دہلی کو اسلام آباد کی بیجنگ سے بڑھتی ہوئی فوجی شراکت داری کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں‘ جنگوں میں پاکستان کو بچانے کبھی چین نہیں آیا‘ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بھارت پاکستان ملٹری تعلقات کا تعلق ہے‘ بھارتی فوج وسیع نقطہ نظر میں دفاعی پوزیشن میں ہے لیکن آپریشنل اور ٹیکنکل سطح پر جارحانہ ارادے ہیں‘ بریگیڈ جے ایس چیمہ نے کہا کہ پاکستان نے کسی تنازع کا آغاز کیا تو بھارتی فوج کئی طریقوں سے تنازعات پیدا کریگی۔

Tags: