الطاف حسین کی جان کو خطرات لاحق ہیں، وسیم اختر

October 1, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 35

برطانیہ کی گلیوں میں الطاف حسین کا پیچھا کیا گیا جس سے خدشات کو تقویت ملتی ہے
ایم کیو ایم کو ختم کرنے کیلئے بڑی سازشیں ہو رہی ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ لندن میں رہائش پذیر قائد الطاف حسین کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے ایک روز قبل اپنے بیان میں ایک اور سنگین الزام عائد کیا ہے کہ فوج اور حکومت انہیں قتل کرانا چاہتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے اپنے قائد کے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل اسی طرح کا معاملہ ہے جیسے ایم کیو ایم کی سیکنڈ لیڈر شپ عمران فاروق کو مروا دیا گیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کیلئے بڑی سازشیں ہو رہی ہیں۔ الطاف حسین کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ برطانیہ کی گلیوں میں ان کا پیچھا کیا گیا ہے جس سے ان خدشات کو تقویت ملی ہے۔

Tags: