سانحہ منیٰ پر دوست ملک کے خلاف رپورٹنگ کا پیمرا نے نوٹس لے لیا

October 1, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 29

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان الیکٹروک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنے والے پروگراموں کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا نے کہا کہ بعض چینلز سانحہ منیٰ پر سعودی عرب کو براہ راست ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 19 ایسا کچھ بھی کرنے کی سختی سے ممعانعت کرتا ہے جس سے دوست ممالک سے تعلقات متاثر ہوں۔ پیمرا نے کہا کہ تمام چینلز کو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

Tags: