نواز شریف کو فیڈر تھماکر لیڈر بنادیا گیا‘عمران خان

October 1, 2015 3:28 pm0 commentsViews: 25

بلاول بھٹو شارٹ کٹ مار کر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بن گئے‘ سندھ کی شاہی فیملی اورتخت پنجاب ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں
این اے 122 لاہور میں ہمارا مقابلہ ایاز صادق سے نہیں نواز شریف سے ہے‘ لاہور میں پریس کانفرنس
لاہور( یو پی پی) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے122 لاہور میں میرا مقابلہ ایاز صادق سے نہیں نواز شریف سے ہے۔ ن لیگ امپائرز کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ لیکن ضمنی الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔ مجھے خوف ہے کہیں ن لیگ لاہور کے ضمنی الیکشن سے بھی نہ بھاگ جائے کیونکہ جب اسے شکست کا ڈر ہوتا ہے تو یہ لوگ عدالت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں الیکشن کمیشن اور ن لیگ میں مک مکا ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنا دیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری شارٹ کٹ مار کر پارٹی چیئر مین بن گئے تاہم ان کے چیئر مین بننے سے بھی پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایک طرف سندھ کی شاہی فیملی ہے تو دوسری طرف تخت پنجاب، دونوں مل کر ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں نندی پور پاور پروجیکٹ بہت بڑا فراڈ ہے۔

Tags: