پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

October 1, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 25

دونوں ٹیموں کے درمیان51 ون ڈے میچوں میں پاکستان نے45 اور زمبابوے نے3 میچز جیتے ہیں
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے کلین سوپ کے بعد گرین شرٹ کا موارل بلند ہوا ، کپتان قومی ٹیم
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔پاکستان نے دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 13 رنز سے ہرایا تھا ٗ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو نہ صرف 15 رنز سے شکست دی بلکہ دو میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اکتوبرکو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے تمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

Tags: