الطاف حسین اشتہاری قرار، تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری

October 1, 2015 3:31 pm0 commentsViews: 22

متحدہ کے قائد کی تھانہ سول لائن کے ایک مقدمے میں مسلسل عدم حاضری پر انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی
16مارچ2015 کو رینجرز افسران کو جان سے مارنے کی دھمکی پر کرنل طاہر نے مقدمہ درج کر ایا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں متحدہ کے قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ بدھ کو عدالت میں سماعت کے دوران سول لائن تھانے کے انسپکٹر محمد نعیم نے عدالت میں الطاف حسین کے خلاف درج مقدمے میں زیر دفعہ 87، 88 کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر الطاف حسین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ الطاف حسین کے اشتہارات جاری کر دئے ہیں۔ یاد رہے کہ11 مارچ2015ء کو نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں الطاف حسین نے رینجرز افسران کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس پر16 مارچ 2015ء کو رینجرز کے کرنل طاہر محمود کی مدعیت میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

Tags: