پاکستان نے ویمنT-20میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی

October 1, 2015 3:32 pm0 commentsViews: 18

28 رنز سے ہرا کر قومی ویمن ٹیم نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، بسمہ معروف مین آف دی میچ قرار
پاکستان نے پانچ وکٹوں پر125 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم95 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب گرائونڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ بسمہ معروف 65 رنز اور جویریہ خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ دونوں کے درمیان 87 اسکور کی شراکت بھی قائم ہوئی۔ بنگلہ دیش کی ناہید اختر نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم سات وکٹوں پر95 رنز ہی بنا سکی۔ عائشہ رحمن اور فرزانہ حق 23, 23 جبکہ رومانہ احمد22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ انعم امین نے دو شکار کئے جبکہ ثناء میر، بسمہ معروف، سومیا صدیقی، ندا ڈار اور عالیہ ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ بسمہ کو شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

Tags: