عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، گورنر سندھ

October 1, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 18

کے ایم سی کے افسران تندہی اور لگن سے کام کریں، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ہدایت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سجاد عباسی کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے افسران تندہی اور لگن سے کام کریں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی گورنر نے یہ بھی ہدایت کی کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے بدھ کو گورنر کے میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی نے گورنر سندھ کو عید الاضحی کے ایام میں صفائی اور آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے میں ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے عید الاضحیٰ کے ایام میں کراچی میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اس طرح شہر میں ترجیحی بنیادوں پر صفائی کے انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

Tags: