ظاہری خوبصورتی پر یقین نہیں میک اپ کرنا اچھا نہیں لگتا، سوہا علی

October 1, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 38

بالوں اور آنکھوں کی خوبصورتی کا زیادہ خیال رکھتی ہوں
انسان کا اندر خوبصورت ہونا زیادہ ضروری ہے
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ میں ظاہری خوبصورتی پر یقین نہیں رکھتی۔ ایک انٹرویو کے دوران سوہا کا کہنا تھا کہ میں زیادہ میک اپ نہیں کرتی کیونکہ مجھے یہ اچھا نہیں لگتا میرے لیے بالوں اور آنکھوں کی خوبصورتی زیادہ اہم ہے اور میں اس کا خاص خیال رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک انسان کا اندر زیادہ خوبصورت ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری نئی فلم 31اکتوبر جو اندراگاندھی کے قتل کے بعد بھارت میں ہونے والے سکھوں کے قتل عام پر مبنی ہے 31اکتوبر کو ہی ریلیز ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اپنے خاندان کی طرف سے سپورٹ ملی۔

Tags: