تاجر بھول جائیں کہ ود ہولڈنگ ٹیکس واپس ہوگا‘ اسحق ڈار

October 1, 2015 3:36 pm0 commentsViews: 28

ای سی سی نے ود ہولڈنگ ٹیکس 0.3 فیصد کی مدت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی‘ پریس کانفرنس سے خطاب
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ اور آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ جاری کردیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاجر بھول جائیں کہ بینکوں کے ساتھ لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس واپس ہوگا ای سی سی نے ود ہولڈنگ ٹیکس0.3 فیصد کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ اور اب ود ہولڈنگ ٹیکس کی یہ شرح31 اکتوبر2015ء تک بر قرار رہے گی۔ وہ بدھ کو یہاں ایف بی آر آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم کی منظوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ دنیا کے80 لیڈنگ سرمایہ کاروں نے500 ملین ڈالر کے یورو بانڈ خریدے ہیں انہوں نے اس تاثر کو یکسر مسترد کر دیا کہ یورو بانڈ سے پبلک ڈیٹ بڑھے گا۔

Tags: