بھارت ، گائے کا گوشت رکھنے کے شبہ میں معمر مسلمان شہید

October 1, 2015 3:40 pm0 commentsViews: 22

ریاست اترپردیش کے مسلح علاقے میں انتہا پسند ہندوئوں کے ہجوم نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا
گھر کے تمام افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد اخلاق شہید ہو گیا، بیٹا بیٹی زخمی
نئی دہلی(آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہاء پسند ہندئوں کی مسلمانوں کے خلاف تنگ نظری، گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کے شبہ میں معمر شخص محمد اخلاق کو شہید کر دیا جبکہ ایک بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔ ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم علاقے میں رہائش پذیر محمد اخلاق کے گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کے شبہ میں انتہاء پسند ہندئوں کے ایک مشتعل ہجوم نے گھر پر حملہ کر دیا اور وہاں پر موجود تمام افراد کو تشدد کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ معمر شخص محمد اخلاق موقع پر شہید ہو گیا جبکہ اس کا جواں سالہ بیٹا اور بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جنہیں شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق انتہاء پسند ہندئوں نے معمر شخص محمد اخلاق کو لاتوں اور مکوں سے تشد د کر کے شہید کیا ،واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

Tags: