عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر 60لاکھ سے زائد مداح اکٹھے کر لئے

October 1, 2015 3:41 pm0 commentsViews: 23

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد60 لاکھ ہو گئی۔ 22 سالہ اداکارہ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹوئٹر پر انکے مداحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کرتے رہیں۔عالیہ بھٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے اپنی فلمی مصروفیات کے بارے میں شیئر کرتی رہتی ہیں۔عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’شاندار‘ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں جو کہ 22 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Tags: