وزیر اعظم نے فیس کم نہ کرنیوالے اسکولوں کو سیل کرنے کا حکم دیدیا

October 1, 2015 3:35 pm0 commentsViews: 31

اسکولوں کی جانب سے والدین کو ہراساں کئے جانے کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے’’ پیرا‘‘ کو ہدایت
اسلام آباد میں 32 فیصد اسکولز نے خطرے کے باوجود سیکورٹی اقدامات نہیں کئے‘ رپورٹس میں انکشاف
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے نجی اسکولوں کی جانب سے سرکاری احکامات نہ مانتے ہوئے طلبہ کی فیس کم نہ کرنے اور زیادہ لی گئی فیس واپس نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے فیس کم نہ کرنے اور زیادہ لی گئی فیس واپس نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے ’’کیڈ‘‘ اور ’’پیرا ‘‘کو احکامات نہ ماننے والے نجی اسکولوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان اسکولوں کا سخت نوٹس لیا ہے جو اضافہ شدہ فیسوں میں کمی، واپسی کے احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پیرا نے والدین جنہیں اسکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے کی شکایات کے ازالے کیلئے شکایات سیل قائم کر دیا ہے۔ والدین فون نمبر 051-9101743 موبائل نمبر 0300-8758839 ، فیکس نمبر 051-9101800، ای میل [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے پیرا کو ہدایت کی کہ وہ والدین کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیاد پر کرے۔ دریں اثناء انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے خطرے کے الرٹ کے باوجود وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے32 فیصد اسکول معقول چاردیواری اور سیکورٹی اقدامات کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق محکمہ تعلیم کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 32 فیصد اسکولوں کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

Tags: